ماسکو،30 مئی (ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی مملکت اور روس نے مل جل کر بہت کچھ حاصل کر لیا ہے اور وہ مزید کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
انھوں نے یہ بات منگل کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد کہی
ہے۔انھوں نے کہا کہ الریاض اور ماسکو میں تیل مارکیٹ کے معاملے پر کوئی اختلاف وتضاد نہیں ہے۔
اس موقع پر صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ ان کا ملک سعودی شاہ سلمان کے ماسکو کے دورے کا شدت سے منتظر ہے۔انھوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سمجھوتے دونوں ملکوں کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔